Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ مینجمنـٹ کمپنی کی موبائل ورکشاپ کا افتتاح

سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنـٹ کمپنی امیرحسن نے کمپنی کی موبائل ورکشاپ کا افتتاح کردیا ہے۔

ورکشاپ منیجر حسن امجد، اسسٹنٹ منیجر کرن پروین اور سٹاف ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سی ای او امیر حسن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل ورکشاب عید آپریشن میں حصہ لینے والی کمپنی کی گاڑیوں کی خرابی کی صورت میں انہیں فیلڈ میں مرمت کرےگی، اور یہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کے طور پر کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کا قیام پہلی بار لایا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی ورکشاپ کے ریکارڈ کے نظام کو موثر بنادیا گیا ہے۔

ورکشاپ منیجر حسن امجد نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید آپریشن میں کمپنی کی ملکیت 223 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں کمپلینٹ سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔فیلڈ میں گاڑی خرابی کی صورت میں ڈرائیور 9330913-061 پر کال کرے گا،جس پر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی گاڑی موقع پر پہنچے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سپروائز ،ڈیزل مکینک، الیکٹریشن اور ویلڈر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم میں شامل ہیں۔

بعد ازاں سی ای او نے ورکشاپ کے مختلف شعبے دیکھے اور کمپلینٹ سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button