Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کے موقع پر گرینڈ صفائی پلان تشکیل دے دیا

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خان نے نماز عید کے پیش نظر کمپنی کو شہر کی 900 مساجد اور11 گراؤنڈز میں صفائی کا ٹاسک دیا ہے، اور انتظامیہ اور ورکرز کو کہا ہے کہ عیدین کے موقع پر مثالی صفائی کی روایات کوبرقرار رکھا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے عید صفائی پلان کے تحت شہر کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نماز عید کے پیش نظر مساجد جانیوالے راستوں پر پانی کا چھڑکاو کیا جائے، اور سڑکوں اور گلیوں کے اطراف میں چونے کی لگائی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہر کی داخلوں شاہراہوں کی گرینڈ صفائی کی جائے اور شہر اولیاء کے معروف چوکوں اور گرین بیلٹس کو نکھارا جائے۔

محمد فاروق ڈوگر نے کہا ہے کہ عید کے ایام میں شہریوں کی آمد کے پیش نظر قلعہ کہنہ قاسم باغ کی خصوصی صفائی کی جائے۔

اس کے علاوہ شہر کے پارکوں کے اطراف میں بھی بھرپور صفائی ستھرائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں