Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے نئے مالی سال23-2022 کے بجٹ کی تیاری شروع

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے نئے مالی سال23-2022 کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔

چیف فنانشیل آفیسر ساجد ریاض کی زیرصدارت کمپنی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں منیجر ایڈمن عقیل احمد،منیجرپروکیورمنٹ آصف شبیر، منیجر انفورسمنٹ فہیم خان لودھی، منیجر آئی ٹی عمران خان، منیجر آپریشنزحبیب اللہ ظفر،منیجر ورکشاپ حسن امجد اور اسد خورشید نے شرکت کی۔

چیف فنانشیل آفیسر ساجد ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ادارے کا بجٹ ایک اہم دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے، اور مربوط اور منظم بجٹ کی تیاری سے آڈٹ کے مراحل سہل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے تمام ڈیپارٹمنٹس اپنی ڈیمانڈ بارے تحریری طور پر آگاہ کریں اور بجٹ ڈیمانڈ کا جواز بھی بیان کریں۔

چیف فنانشیل آفیسر نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹس یہ وضاحت بھی کریں کہ بجٹ ڈیمانڈ کے نتیجے میں ان کی کارکردگی بہتر بنانے پر کتنا اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹس گاڑیوں، فرنیچر،آئی ٹی آلات اور دیگر آرٹیکلز کی ڈیمانڈ بارے تفصیلات ایک ہفتے کے اندر شعبہ فنانس کو جمع کرادیں۔

ساجد ریاض نے بتایا کہ ڈیمانڈز آنے کے بعد سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر کو بجٹ بریفنگ دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button