Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

24 گھنٹے صفائی، ویسٹ مینجمنٹ کا سکینڈ شفٹ کا دائرہ وسیع کرنے کافیصلہ

مدینةالاولیاء ملتان کی اہم شاہراہوں کو24 گھنٹے صاف ستھرا رکھنے کے لئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سیکنڈ شفٹ کے تحت صفائی کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

سیکنڈ شفٹ کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دینے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو کہ دن2 بجے کے بعد ان شاہراہوں سے ویسٹ لفٹنگ کا کام کریں گی۔

یہ ہدایات کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر کی زیرصدارت کمپنی انتظامیہ کے اجلاس میں جاری کی گئیں۔

شہر کے وسط سے گزرنے والا میٹرو بس روٹ سیداں والا بائی پاس سے بوسن روڈ،حافظ جمال روڈ، بی سی جی چوک، وہاڑی چوک تا چوک کمہاراں تک روٹ کی سیکنڈ شفٹ میں بھی صفائی ہوگی۔

اسی طرح ممتاز آباد مارکیٹ اور تاریخی چوک گھنٹہ گھر،نشتر روڈ، اولڈ بہاولپور روڈ اور پرانا شجاع آباد روڈ کی صفائی کے لئے بھی سیکنڈ شفٹ ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔

کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکنڈ شفٹ کے لئے چار کمپیکٹر گاڑیاں مختص کی جائیں اور شہر کی مصروف شاہراہوں پر اتوار کے روز بھی صفائی کا عمل جاری رکھا جائے۔

سی ای او نے ہدایت کی کہ انفورسمنٹ ٹیمیں فروٹ اور سبزی فروشوں کو چھلکے سڑکوں پر نہ پھیکنے بارے آگاہی دیں اور ٹھیلے والوں کو چھلکے اور کچرا تھیلے میں ڈالنے اور اسے کمپنی ورکرز کے حوالے کرنے بارے قائل کریں ۔

محمد فاروق ڈوگر نے کہا کہ شاہراہیں کسی بھی شہر کا چہرہ ہوتی ہیں اور صاف ستھری اور خوبصورت شاہراہوں سے شہر کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button