Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا 10 روز کا ڈیٹا جاری ، 7638 ٹن کوڑا اٹھایا گیا

ضلع ملتان میں ماہ صفائی مہم کے 10ویں روز بھی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے متحرک رہی۔

کمپنی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے 10 روزہ کارکردگی کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق اب تک شہر سے 7638 ٹن کوڑا اٹھایا گیا ہے اور 92 مرکزی شاہراہوں کی مثالی صفائی کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق 27 یونین کونسلوں کے 179 محلوں اور کچی آبادیوں کو زیرو ویسٹ کر لیا گیا، اور شہر کی99 جامع مساجد اور قبرستانوں کی صفائی ستھرائی کی گئی ہے، جبکہ 133 شاہراہوں کے ڈیوائڈرز کی سکریپنگ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوشل موبلائزرزنے صفائی بارے آگاہی دینے کے لئے 42 سرگرمیاں سر انجام دی ہے۔

سڑکوں پر روزانہ کی بنیاد پر چھڑکاو کا عمل بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button