ملتان کی طالبہ فاطمہ سعید نویں کے امتحان میں 553 نمبر لیکر آل اوور پنجاب پہلے نمبر پر
ملتان بورڈ سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق نشاط سکول کی طالبہ فاطمہ سعید نے 555 نمبر میں سے 553 نمبر لیکر آل اوور پنجاب پہلی پوزیشن حاصل کی ، دوسرے نمبر پر رولنمبر 446031 حفیظہ اشبہ فاطمہ گورنمنٹ ماڈل مسلم گرلز ہائی سکول، ملتان نے 552 نمبر حاصل کئے۔
محمد احمد ندیم آفاق ہائیر سکینڈری سکول، وحدت کالونی وہاڑی نے 551نمبر، محمد حمزہ برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم بوائز نزد ایم سی بی بینک خانیوال روڈ، ملتان،صبح فاطمہ احمد دی ایجوکیٹرز غزالی کیمپس گرلز ہائر سکینڈری سکول. رحمت کالونی، وہاڑی،ہارون حامد نیشنل ایچ ایس ایس، دنیا پورنے551نمبر حاصل کئے جبکہ ہارون حامد نیشنل ایچ ایس ایس، دنیا پور،عائشہ پرویز تابندہ ماڈل ہائر سکینڈری سکول سی بلاک، بورے والا،مریم اشرف نشاط گرلز ہائی سکول پولیس لائن روڈ، ملتان، مرزا عبدالمومن بیگ نشاط سکول فار بوائز CF-17 G-1 بلاک شاہ رکن عالم، ملتان،محمد طیب شیویز ڈویژنل پبلک سکول بورے والا،بریرہ سرور زکریا پبلک ہائی سکول فار گرلز بوسن روڈ، ملتان، آمنہ عطا اور مریم سرفراز برٹش انٹرنیشنل سکول فار گرلز 14-E آفیسر کالونی، ملتان،مد حمزہ ریاض برطانیہ انٹرنیشنل H.S.S. سسٹم 39-سبزہ زار کالونی ملتان نے 550 نمبر لیکر نمایاں رہیں ۔