Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایل ڈی اے چیس اوپن ٹورنامنٹ ملتان کے سبط علی نے جیت لیا، نیشنل ماسٹر وقار دوسرے نمبر پر رہے

چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے زیر اہتمام لاہور میں ہونے والے ایل ڈی اے چیس اوپن ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 230 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سیکرٹری ایسوسی ایشن راجہ گوہر کے جاری کردہ نتائج کے مطابق اوپن کیٹیگری میں ملتان کے سبط علی نے ساڑھے چھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی، کراچی کے نیشنل ماسٹر محمد وقار نے دوسری، چھ پوائنٹ کے ساتھ سہیل زمان نے تیسری، رمضان ملغانی نے چوتھی، کراچی کے اسد اللہ نے ساڑھے پانچ پوائنٹ کے ساتھ 5ویں، محمد حسین نے چھٹی ،خالد محمود نے ساتویں، وقاص نے آٹھویں ،مبشر سعید نے نویں اور فیضان اللہ نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔

گوجرانوالہ کی حافظہ مشعل خواتین اور لاہور کے اشاز مرچینٹ انڈر 14 کے چیمپین کا اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے کہا کہ چیس مقابلوں کا انعقاد ایک احسن اقدام ہیں، ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل راجہ گوہر کو سکولوں میں شطرنج کو لانے کیلئے پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتا ہوں، اس گیم میں بچوں، بڑوں اور فیملیز کی بڑی تعداد میں دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی، فائنل مقابلے جیتنے والوں کو کیش انعام پنجاب اسمبلی مدعو کرکے دیں گے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپورٹس فیصل کھوکھر تھے۔ سیکرٹری ایسوسی ایشن راجہ گوہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیس ایسوسی ایشن پنجاب معیاری ٹورنامنٹس کا انعقاد کرکے نئی تاریخ رقم کررہی ہے، کھلاڑیوں کو تمام سہولیات کے ساتھ بڑے انعامات سے نواز جارہا ہے جو حکومتی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔

صدر پنجاب ایسوسی ایشن ڈاکٹر روف نے جب سے یہ عہدہ سنبھالا ہے شطرنج کے کھلاڑیوں میں نیا جذبہ ابھرا ہے،جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

آئی ایم محمود لودھی نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہ شطرنج کے کھلاڑیوں کو وقار کے ساتھ کھیلنے کا موقعہ دینے کی نئی روایت خوش آئند ہے، امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

منسٹر سپورٹس پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کےلئے سنجیدہ کوشیش کررہی ہے، شطرنج کے فروغ کےلئے حکومت ایسوسی ایشن کی مدد کےلئے حاضر رہے گی، پنجاب حکومت کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہےان ڈور،آوٹ ڈور کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ ہمارے بچے پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ پنجاب کی سطح پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

کھلاڑیوں نے بہترین انتظامات پر جنرل سیکرٹری راجہ گوہر اقبال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button