Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں ملٹی پرپز ہال کی تعمیر مکمل

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے متی تل کیمپس میں تین کروڑ 74 لاکھ روپے کی لاگت سے ملٹی پرپز ہال تعمیر مکمل ہوگئی، جس کا افتتاح گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ، رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات بھی موجود تھیں ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر اسد بھٹہ نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملٹی پرپز ہال ویمن یونیورسٹی اسٹیبلشمنٹ پی سی ون کا حصہ ہے، جس پر تین کروڑ 74لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

اس ہال کو انٹرنیشنل سٹینڈر کے مطابق بنایاگیا ہے، اس کی بلندی اور سیٹنگ ایریا کو عالمی معیار کے مطابق رکھا گیا ہے ۔

اس ہال میں انڈور سپورٹس کے مقابلے ہوا کریں گے، جن میں والی بال ،بیڈمنٹن، باسکٹ بال ،ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔

14ہزارسکوائر فٹ پر تعمیر ہونے والے ملٹی پرپز ہال میں دو سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔

اس طرح یہ ہال ویمن یونیورسٹی کی طالبات کو تفریح فراہم کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے، جو وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے وژن کے مطابق تعمیر کیاگیا ہے۔

گورنر بلیغ الرحمان نے مقررہ مدت میں ہال کی تعمیر پر پی ڈی ونگ ویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہ تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہے، ویمن یونیورسٹی اپنی طالبات کو یہ سہولیات فراہم کررہی ہے جو خوش آئند ہے ۔

گورنرپنجاب نے یونیورسٹی میں جارہی دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس میں فارمیسی ڈیجیٹل ہب ,کامرس کمپیوٹر سائنس کی نئے بلاک تعمیر کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button