Breaking NewsNationalتازہ ترین
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی : بھرتی میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لئے ٹیم کی آمد
ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں نئی بھرتی میں بے ضابطگیوں کی انکوائری کےلئے ایک ٹیم نے گزشتہ روز دفتر کا دورہ کیا اور بیانات قلمبند کئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایچ آر مینیجر انوار الحق ، عقیل اور سمیع اللہ نے اپنے خصوصی بندوں کے بیان قلمبند کروائے ہیں، جس کی وجہ سے شفافیت ممکن نہیں تاہم کمپنی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ۔