Breaking NewsSportsتازہ ترین
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے خصوصی صفائی آپریشن شروع
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں بھاری مشینری کے ذریعے کرکٹ سٹیڈیم اور ڈی ایچ اے روٹ تک ملبہ جات کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔
کمپنی عملے کی جانب سے روٹ پر گرین بیلٹس، ڈیوائیڈرز اور لنک روڈز کی خصوصی سکریپنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر خصوصی صفائی سکواڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ سٹیڈیم سے ڈی ایچ اے کے روٹ پر پیچ ورک اور رئپپرنگ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر بھر کو خوبصورت اور صاف کرکے مہمان ٹیموں کا استقبال کرینگے، شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے متبادل روٹ متعین کئے گئے ہیں۔
وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، واسا، پولیس سمیت تمام محکمے مکمل انتظامات کرینگے۔