Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیب کا ایئر یونیورسٹی میں سیمینار

ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ اورنیب ملتان کے زیر اہتمام ”کرپشن سے نفرت، ترقی سے پیار” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیل کے مطابق سٹوڈنٹ افیئر ڈیپارٹمنٹ ایئر یونیورسٹی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان شیر باز بزادر اوران کی ٹیم کا استقبال کیاگیا ۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان شیر باز بزدار نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیب ملک کو کرپشن فری بنانے کے اپنے مشن کی تکمیل کے لئے بھرپور محنت کر رہا ہے، نیب زیرو کرپشن اور سو فیصد ترقی پر بھرپور یقین رکھتا ہے، نیب نئے عزم و استقلال کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہاکہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ کیونکہ بے بہا برائیاں اس کی کوکھ سے جنم لیتی ہیں۔ کرپشن اعلی اقدار ,ترقی و خوشحالی کی دشمن ہے، جو معاشرہ کو دیمک کی طرح چاٹ کر اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر و سٹوڈنٹ کلب پیٹرن ڈاکٹر ثناءاللہ نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر طلبہ کے مابین ”کرپشن سے نفرت، ترقی سے پیار”کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیاگیا،ٹیبلوز پیش کئے گئے اور آگاہی واک کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button