Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : نیب کا سائنس کالج میں سیمینار کا انعقاد

دیانت داری کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کے تحت قومی احتساب بیورو، ملتان کے افسران نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس ملتان کی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار اور واک میں شرکت کی۔

تقریب کا مقصد طلبہ میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت اجاگر کرنا تھا، سیمینار کے دوران نیب ملتان کے افسران نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر پیرزادہ وقار عالم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، نیب ملتان نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے کردار کو ایک شفاف اور بدعنوانی سے پاک معاشرہ تشکیل دینے میں بنیادی قرار دیا۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے اخلاقی اقدار اور عوامی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے نیب کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب کا اختتام حلف برداری اور طلبہ کی تقاریر سے ہوا،جنہوں نے ایمانداری، دیانت داری اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button