Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیکٹا کا بڑا اعلان

نیکٹا(نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی پاکستان) نے سکول ، کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے درمیان مضمون نویسی کے مقابلے کرانے کا اعلان کردیا۔

بتایاگیا ہے کہ نیکٹا نے دہشت گردی کے حوالےسے مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کیا ہے ، جس کے مطابق 15سے20سال کی عمر تک کے طلباء کے درمیان مقابلے کے عنوان ’’دہشت گردی کو روکنے ،امن کے فروغ میں تعلیم کا کردار‘‘ہے، جبکہ 21سال سے 30سال تک کے طلباء کے درمیان مقابلے کے عنوان’’امن کے فروغ اور دہشت گردی کے روکنے کےلئے مذہبی رہنماوں کا کردار‘‘ہے۔

جبکہ پروفیشنل لکھاریوں کےلئے ’’دہشت گردی اور انتہا پسندی روکنے میں ٹیکنالوجی اور اختراع کا کردار ‘‘ عنوان رکھا گیا ہے۔

فاتح لکھاری کےلئے 50 ہزار روپے انعام رکھا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں