Breaking NewsNationalتازہ ترین

شناختی کارڈ جلد ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل ہو جائے گا

نادرا نے شناختی کارڈ کو ڈیجیٹل والٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے حکومتی پروگرام کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز کو ڈیجیٹل والٹس بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

نادرا کے سربراہ طارق ملک کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر میں اس ایپ کی اپ ڈیٹ شہریوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے، ہم نے قومی شناختی کارڈ کے درخواست دہندگان کو ایک آن لائن پورٹل کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے، ڈیجیٹل آئی ڈی کے کلیدی تعمیراتی بلاک کے طور پر پاک ’شناخت‘ موبائل ایپ لانچ کی ہے۔

طارق ملک کے مطابق یہ ایپ نادرا کے دفتر یا سفارت خانے کا دورہ کیے بغیر بائیو میٹرک فنگر پرنٹس، چہرے کی شناخت اور اسمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہوئے کسی شخص کے شناختی کارڈ پر کارروائی کے لیے درکار دستاویزات کو اسکین کرنے میں مدد کرتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں