Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام سکولز سے روور سکاوٹس کیلئے نام طلب

سیکرٹری سکاوٹنگ پنجاب نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے تمام سکولز سے روور سکاوٹس کیلئے نام طلب کرلیے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سکاوٹس سیکرٹری ملتان محمد شریف نے کہا کہ سکاوٹنگ کا مقصد ملک میں آسمانی آفات سیلاب ،زلزلہ،سنو فالنگ ودیگر آفات سے انسانی زندگی بچانے کیلئے ٹریننگ کروائی جاتی ہے ۔

سکاوٹنگ سے انسانی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اور پاکستانی عوام کو آسمانی آفات آنے کی صورتحال سے بچانے کیلئے شمالی علاقہ جات میں ریہرسل کے طور پر کیمپنگ ،ہائیکنگ وغیرہ کی مشقیں کی جاتی ہے۔

اس سلسلے میں سیکرٹری سکاوٹنگ پنجاب نے تمام سی ای او ایجوکیشنز سے نام طلب کئے ہیں۔

روور سمر ہائی کا شیڈول 17 جولائی سے 24 جولائی تک دیا گیا ہے۔

جس میں ملتان ڈسٹرکٹ سکولز سے 10 اساتذہ کو منتخب کرکے روور سکاوٹنگ کیلیے شمالی علاقہ جات میں ایک ہفتہ کیلئے بھیجا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button