Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی کابینہ کیلیے اہم ناموں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا

وفاقی کابینہ کے لیے متوقع ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔

جے یو آئی، ایم کیو ایم، بی اے پی اور بی این پی کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کو وزیر قانون اور احسن اقبال کو وزیر داخلہ بنانے کی تجویز ہے ، ایاز صادق کو آئی ٹی اور خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے۔
مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ رانا تنویر کو وزارت دفاعی پیداوار اور مریم اورنگزیب کو اطلاعات دینے کا امکان ہے۔ برجیس طاہر اور سعد رفیق کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

جے یو آئی کو 3، ایم کیو ایم کو 2، بی اے پی اور بی این پی کو بھی وزارت دینے کا امکان ہے۔ جے یو آئی کے مولانا اسعد کو وزیر مذہبی امور بنانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ نہ لی تو حنار بانی کھر اور شیری رحمان کے نام تجویز ہیں۔

شیری رحمان کا نام امریکا میں سفیر کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اور نوید قمر کے نام بھی وزارتوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں