52 ویں چار روزہ قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مختلف مقابلے جاری
ملک کے مختلف شہروں سے آنے والوں کھلاڑیوں نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
چیمپئن شپ میں آج لانگ جمپ،دوڑ،پول والٹ،ہائی جمپ،شاٹ پٹ اور دیگر مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
خواتین کی 10 ہزار میٹر کی دوڑ میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایچ ای سی کی نتاشا حسین نے دوسری پوزیشن لی۔
خواتین کی 400 میٹرز ہرڈلز کا ٹائٹل واپڈا کی مسرت شاہین نے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے نمبر پر واپڈا کی ہی نورین جبار رہیں۔100 میٹرز ہرڈلز میں بھی واپڈا کی غزالہ رمضان نے میدان مارا۔خواتین کی 800 میٹر دوڑ میں آرمی کی ربیلہ فاروق نے پہلی اور واپڈا کی ارم شہزادی دوسرے نمبر پر رہیں۔
مردوں کی 10 ہزار میٹر دوڑ میں واپڈا کے سہیل عامر اول آئے جبکہ پاک آرمی کے محمد ریاض دوسری پوزیشن حاصل کر سکے۔
چیمپئن شپ میں خواتین کے لانگ جمپ کے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں ایچ ای سی کی امتل رحمان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔مردوں کے پول واٹ مقابلوں میں آرمی کے جعفر اشرف پہلے نمبر پر آئے۔400 میٹر دوڑ میں واپڈا کے شجر عباس اول آئے ۔خواتین کی 200 میٹر دوڑ آرمی کی تمیم خان نے اپنے نام کی۔
خواتین کے ہائی جمپ مقابلوں میں واپڈا کی رباب پہلے اور ایچ ای سی کی امتل رحمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مردوں کے شاٹ پٹ مقابلے میں آرمی کے جمشید علی نے اول پوزیشن حاصل کی اور واپڈا کے شفقت علی دوسرے نمبر پر رہے۔