Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لئے نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بتایاگیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے اقدامات کےتحت نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو حتمی شکل دیدی گئی، پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کے لیے چھ مختلف اقدامات لیے جائیں گے۔

ان اقدامات کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار انجینئرز کو انٹرن شپ دی جائے گی، پسماندہ ترین 20 اضلاع کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مختلف علاقوں میں 250 منی اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے، ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ملک کے مختلف اضلاع میں 250 ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے۔

ملک بھر میں 75 طلبا کو نیشنل ٹاپ ٹیلنٹ اسکالر شپس دی جائیں گی, اس پروگرام کو وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button