Breaking NewsEducationتازہ ترین

یوم تکریم شہداء : زکریا یونیورسٹی میں ریلی

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کی جانب سے یوم تکریم شہداء کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں پاک فوج کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جنہوں نے پاکستانی عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

شرکاء نے فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کو دشمنوں کے ہاتھوں عدم استحکام سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول نے 1948، 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاک فوج کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے قوم میں استحکام لانے میں فوج کے کردار پر بھی زور دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں