Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : نیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنائزیشن ملتان کے زیر اہتمام واک کا انعقاد

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں نیشنل پروڈیکٹیویٹی آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام واک کا انعقاد کیاگیا۔

واک کا انعقاد شعبہ کیمیکل سائنسز بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ایوان صنعت و تجارت کے اشتراک سے کیاگیا۔

واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی۔

جبکہ واک میں صنعت کار سہیل طفیل ، نوید اقبال چغتائی ،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر محمد یعقوب ، انجینئر صدر الدین گیلانی ، ڈاکٹر ریحان گیلانی ، رائو دلشاد ، پروفیسر ڈاکٹر ثریا منظور سمیت طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے اس موقعہ پر کہاکہ واک کے ذریعے پروڈیکٹیویٹی کے پیغام کو موثر انداز میں پھیلایاگیا ہے، اور یقینا اس واک سے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔

صنعت کار سہیل طفیل نے کہا کہ دنیا میں مقابلہ کرنے کے لیے پروڈیکٹیوٹی پر بھرپور توجہ دینی ہوگی۔

واک کا اختتام کیمیکل شعبہ کے سامنے کیاگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں