Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کالج آف آرٹس میں قومی ریسرچ سیمینار کا انعقاد

ملتان کالج آف آرٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں دو روزہ پہلے قومی ریسرچ سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

پہلے قومی سیمینار میں پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام و طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہم عصر فن مصوری اور جدید ررحجانات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر صوفیہ عمر نے کہاکہ ملتان کالج آف آرٹس کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ پنجاب بھر کے آرٹس انسٹی ٹیوٹس سے ماہر اساتذہ کرام نے سیمینار میں شرکت کی، اور اپنی تحقیق و ریسرچ سے طلباء طالبات کو آگاہی فراہم کی۔

سیمینار سے میڈم مریم عرفان ، شگفتہ ریاض ، صائمہ شاہ نواز ، کرن خالد ، انعم امتیاز ، خلیق الرحمن ودیگر اساتذہ کرام نے اظہار خیال کیا۔

اساتذہ کرام نے ڈیجیٹل آرٹ ، شاعری کا فن کے ساتھ تعلق ، ورچوئل اپلائنٹی سمیت آرٹس سے متعلقہ اہم موضوعات پر روشنی ڈالی اور اپنے خیالات سے آگاہی فراہم کی۔

افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عمران چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالج آف آرٹس یونیورسٹی کا ایک متحرک ڈیپارٹمنٹ ہے اور ان کے اساتذہ اور طلباء کی خدمات کو کسی بھی طور پر پس پشت نہیں ڈالا جاسکتا ۔

اس موقع پر ڈین ڈاکٹر عمران چوہدری نے ہونہار طلباء کے مابین سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے، جبکہ اس موقع پر ارشد انصاری ، مسعود اختر ، عادل حسین ، شہزاد اختر ، عفرہ خالد ، خالد چوہان ، مزنہ مطلوب و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

سیمینار کے پہلے روز دیگر یونیورسٹیوں سے آئے اساتذہ کرام نے عملی آرٹس ورک کے ذریعے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سیمینار کی اختتامی تقریب آج 20 مئی کو کالج آف آرٹس میں 12 بجے ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button