Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

این ایس لیگ6 فیصل آباد نے جیت لی

نیشنل سیونگز پاکستان کے زیراہتمام کھیلی گئی، این ایس لیگ6 فیصل آباد نے جیت لی۔ ایبٹ آباد رنر اپ رہا۔

تین روزہ رنگا رنگ ایونٹ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز پاکستان حامد رضا خالد تھے۔

انہوں نے ایوارڈز بھی تقسیم کیے۔

این ایس لیگ کے چیف آرگنائزر ارسلان اسلم ملک ریجنل ڈائریکٹر ملتان ریجن نے سنسنی خیز مقابلوں بارے رپورٹ پیش کی۔

دریں اثناء فائنل میچ کی تفصیلات کے مطابق زواری سٹیڈیم ملتان پر کھیلے گئے فائنل میچ میں فیصل آباد نے دلچسپ مقابلہ کے بعد ایبٹ آباد کو 9وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور کی چوتھی بال پر ہوا۔

ایبٹ آباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں 78رنز کا ہدف دیا ، جو فیصل آباد نے ایک وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

فاتح ٹیم کے کپتان عرفان زبیر جاڑا کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button