Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بیرونی سازش نہیں’مداخلت ہے : سلامتی کونسل نے سابق اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی تحقیقات کے مطابق کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے توثیق کی ہے کہ امریکی مراسلہ سازش نہیں مداخلت ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے اعلامیہ کی تحقیقات کی ، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ٹیلی گرام موصول ہوا تمام ترمعلومات، مراسلوں کی بنیاد پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ غیرملکی سازش نہیں تھی۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دوران تحقیقات غیر ملکی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی۔

قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں گزشتہ اجلاس کےفیصلوں کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button