Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل ٹی 20 کپ : ملتانی گرمی نے کرکٹرز کا کر دیا برا حال

قومی ٹی ٹونٹی کپ میں شدید گرمی سے کرکٹرز کا برا حال ، درجہ حرارت 40ڈگری سنٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔
جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے شدید حبس زدہ گرمی کا سامنا ہے، دوسرے مرحلے میں شامل چھ ٹیمیں چمپین ٹرافی حاصل کرنے کے لیے جدو جہد کا آغاز کردیا ہے ۔
پہلا مرحلہ راولپنڈی میں منعقد ہوا جہاں پر موسم بہتر ہونے کی وجہ سے کرکٹرز موسم کی سختی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ملتان درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے کرکٹرز خود کو موسم کے مطابق ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔