Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہوگا، لاہور، ملتان اور فیصل آباد میزبانی کے لیے تیار

14 روزہ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں حصہ لیں گی، فیصل آباد، لاہور اور ملتان میچز کی میزبانی کریں گے۔

نیشنل ٹی ٹوئینٹی کپ جمعہ 14 مارچ سے شروع ہوگا جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 39 میچز تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم اور ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ان میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے روپے ملیں گے۔

18 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی ریجن (بلوز) لاہور ریجن ( وائٹس ) لاڑکانہ ریجن، پشاور ریجن اور کوئٹہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن (وائٹس ) کو بہاولپور ریجن، لاہور ریجن ( بلوز ) ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ سی میں ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، حیدرآباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ ڈی میں اے جے کے ریجن، فاٹا ریجن، ملتان ریجن اور سیالکوٹ ریجن ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ بروز بدھ کو اسی مقام پر ہوں گے جبکہ فائنل 27 مارچ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد میں ہونے والے میچز جس میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان افتتاحی میچ بھی شامل ہے ، شام 7 بجے کھیلے جائیں گے جبکہ اسی دن دوسرا میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور اور ملتان میں ہونے والے میچز میں پہلی گیند شام 4.30 بجے کرائی جائے گی جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button