Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹوٹ کے کنٹری ہیڈکا زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل واٹر منیجمنٹ انسٹیٹوٹ کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر محسن حفیظ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ، دوہ کا بنیادی مقصدزرعی جامعیہ ملتان اور ان کے ادارے کے درمیان باہمی تعاون اور اشتراک کے لئے بات کرنا تھا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے یونیورسٹی میں ہونے والی زرعی تحقیق، زرعی پالیسیوں کے متعلق تفصیلی احوال بیان کیا اور کہا کہ پانی کے جائز استعمال اور کھاری زمینوں پر مچھلی کی افزائش اور شرمپ فارمنگ کے متعلق درپیش چیلنجز کو دور کرنے کی ضرورت ہے ۔

مزید کہا کہ ہمیں جنوبی پنجاب کی فش فارمنگ سے متعلق زرعی پالیسیوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کی بدولت اس شعبے میں خاطر خواہ زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

اس کی وجہ سے درپیش چیلنجز کا جنوبی پنجاب پر بہت گہرا اثر پڑ رہا ہے اور خاص طور پر زرعی پانی اور اس کے منصفانہ استعمال بھی ہمیں ان موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے پڑنے والے اثرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور ہماری خوراک کی بھی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے ۔

ڈاکٹر محسن حفیظ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہمیں کلراٹھی زمینوں پر مچھلیوں کی پیداوار جیسے مواقعوں پر زرعی جامعہ ملتان سے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اورکہا کہ یونیورسٹی کی موجودہ کامیابیاں اور ریسرچ کی کوالٹی کی بدولت ہم مل کر اس خطے کی خوراک کی ضروریات اور دہی ترقی میں میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر مبشر مہدی،ڈاکٹر جنید خان ڈاکٹر ناصر ندیم،ڈاکٹر ندیم جاوید، ڈاکٹر حسیب رضا سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں