Breaking NewsNationalتازہ ترین

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں، پی ٹی آئی سے مذاکرات ہونے چاہئیں: ایاز صادق

رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں۔

وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے ۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نوازشریف جنوری میں واپس آئیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت بھی نواز شریف پاکستان میں موجود ہوں گے۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسلام آباد کے شاپنگ مال کو غلط وقت پرسیل کیا گیا، اس کوپہلے ہی سیل کرنا چاہیے تھا۔

اعظم سواتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو رہا ہونا چاہیے، مگر ان کوخود پرکنٹرول کرنا چاہیے، قانون اپنا راستہ خود اختیارکرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں