Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم؛ مارک اپ میں اہم تبدیلی

حکومت نے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم کے درجہ اول صارفین کے قرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بینک سربراہان کو حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کیا ہے۔

حکومت نے اسٹیک ہولڈرز سے موصول ہونے والی رائے کو مدنظررکھتے ہوئے ترامیم کیں ہے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے 1سے 5 سال تک کے ہاوسنگ قرضوں پرمارک اپ 2 فیصد ہوگا ، جب کہ درجہ اول صارفین کے 6 سے 10 سال کے ہاوسنگ قرضوں پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔

نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے 11 سے 15 سال کے ہاوسنگ قرضوں پر مارک اپ 5 فیصد ہوگا۔

پندرہ سال کے بعد ہاوسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولا کائیبور جمع ڈھائی فیصد ہوگا۔

ترامیم سے قبل نیا پاکستان ہاوسنگ کے درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال 3 فیصد اور اگلے پانچ سال 5 فیصد مارک اپ تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button