Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

این سی او سی کی عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید پر صوبوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عید الا ضحی سے متعلق ایس او پیز عملدرآمد کاجائزہ لیاگیا اور اسلام آباد، کراچی سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وبا کے پھیلاؤ پرغور کیا گیا۔
این سی اوسی نے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں کورونا پھیلاؤ کے مد نظر 500 آکسیجن سلنڈراور 30وینٹی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فورم کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ ویکسین لگائی جا رہی ہیں ، ملک میں صرف عید الاضحی کے دن ویکسین مراکزبند رہیں گے ، تاہم بیرون ملک جانے والوں اور طلبا کے لیےموڈرناویکسین فراہمی بڑھادی گئی ہے۔
عید پر این سی او سی کے جاری احکامات اور ایس او پیز پرعمل نہایت اہم قراردیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔
خیال رہے ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی، جبکہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے مزید سینتیس افراد انتقال کرگئے اور 2100 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button