Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ز کی بھرتی خلاف میرٹ کرنے کے الزامات ، انتظامیہ کی تردید

ویمن یونیورسٹی ملتان میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی میں مبینہ طورپر میرٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے مبینہ طور پر منظور نظر خواتین پروفیسرز کو بھرتی کرنے کا الزام‘ متاثرہ امیدواروں نے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

متاثرہ امیدوار سدرہ اسد اور ناہید بشیر نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے پی ایچ ڈی باٹنی کی ڈگری لی ہوئی ہے، اور وہ بطور وزیٹنگ پروفیسر ویمن یونیورسٹی میں پڑھا رہی ہیں۔

سدرہ اسد نے بتایا کہ ایچ ای سی کے IPFP پروگرام کے تحت 2018ء میں انہوں نے ویمن یونیورسٹی جوائن کی، اس پروگرام کے تحت ویمن یونیورسٹی نے ایک سال کے اندر اسسٹنٹ پروفیسر باٹنی کی آسامی Create کر کے سدرہ اسد کو اس آسامی پر انٹرویو کر کے بھرتی کرنا تھا۔

بعدازاں ایک سال کی مدت کے اندر سیٹ مشتہر ہوئی۔ 7 مارچ 2020 کو سلیکشن بورڈ کی تاریخ مقرر ہوئی مگر اسی دن منسوخ ہو گئی۔

بعدازاں پھر وی سی کی جانب سے ایک مہینہ کے اندر سلیکشن بورڈ کروانے کی یقین دہانی کرائی گئی ، مگر ایسا نہ ہوا اسی طرح 3 مرتبہ سلیکشن بورڈ ملتوی ہوا۔

2021ء میں آسامیاں آئیں، گزشتہ روز 3 جولائی 2022ء کو سلیکشن بورڈ ہوا ، جس میں ایچ ای سی کے IPFP پروگرام کے تحت وزیٹنگ پروفیسر کے طور پر پڑھانے والی خواتین اساتذہ کو نظر انداز کر دیا گیا‘ انہیں انٹرویو کے لئے نہیں بلایا گیا۔

سدرہ اسد نے مبینہ طورپر الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف مضامین میں پی ایچ ڈی کرنیوالی خواتین امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال کر لیا، جن میں سے 5 خواتین امیدوار اس وجہ سے انٹرویو دینے کے لئے نہیں آئیں کہ ان کی ڈگری متعلقہ سیٹ کے لئے موزوں نہیں تھی۔
جبکہ یہ آسامی پی ایچ ڈی باٹنی والوں کے لئے تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایچ ڈی باٹنی ہیں اور ان کے 10 انٹرنیشنل ریسرچ پیپر شائع ہو چکے ہیں‘ وہ میرٹ پر پورا اترتی تھیں لیکن اس کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے میرٹ کا قتل عام کیا ہے‘ وہ اپنے حق کے لئے عدالت عالیہ سے رجوع کریں گی۔

اس بارے میں ویمن یونیورسٹی کے رجسٹرار قمر رباب کا کہنا ہے کہ یہ الزامات ہیں ، یہ امیدوار اپنی اکیڈمیا کے نمبر کم ہونے کی وجہ سے شارٹ لسٹ نہیں ہوسکیں ، ایچ ای سی کے ہدایت پر ہم نے سیٹ مشتہر کی مگر یہ سلیکشن بورڈ کے معیار پر پوری نہیں اتریں، اس لئے ان کو ان کو انٹرویو کےلئے کال نہیں دی گئی ۔

ویمن یونیورسٹی میرٹ پر یقین رکھتی ہے، اس لئے تمام امیدواروں کو اوپن فورم پر میرٹ کے مطابق مواقع دئے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button