Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں میرٹ روند کر من پسند افراد کو لانے کی کوشش

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں من پسند امیدواروں کو کامیاب کرانے کےلئے اچانک تجربے کی شرط عائد کردی ۔

زکریا یونیورسٹی نے 30دسمبر2021 کو اشتہار شائع کیا ،جس میں لیکچر ر سے لیکر پروفیسر اساتذہ بھرتی کرنے کےلئے درخواتیں طلب کی گئی۔

ان میں اسسٹنٹ پروفیسرکےلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی جس کےلئے واضح طور پر شائع کیا گیا کہ ان پوسٹوں کےلئے کسی تجربے کی ضرورت نہیں، صرف امیدوار کا پی ایچ ڈی ہونا لازم ہے۔

جس کے بعد شعبہ اردو کی دو سٹیوں کےلئے 12 امیدواروں نے اپلائی کیا، جس کے بعد سکروٹنی کا عمل شروع ہوا تو اس پر چیئرمین شعبہ اردو اور ڈپٹی رجسٹرار نے ملی بھگت سے اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر اپلائی کرنے والے اُمیدواروں سے تجربے کے سرٹیکفیٹس کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

جس میں اُمیدواروں سات یوم کا وقت دیا گیا، اور کہا گیا کہ 15 اگست کو ہونے والے سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ آپ ٹیچنگ کے تجربہ کا سرٹیفیکٹ جمع کروائیں نہیں تو آپ کو نااہل قرار دیا جائے گا۔

جس پر امیدواروں نے یونیورسٹی حکام سے رابطہ کیا ، مگر کوئی سننے کو تیار نہیں ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین شعبہ اردو اپنے دو لوگوں کے ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے ایڈجسٹ کرواکے جانا چاہتے ہیں، جس میں ایک اسلامیہ یونیورسٹی کے ٹیچر بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال پر امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے وائس چانسلر سے اس کھلی دھاندلی کو روکنے کی درخواست کی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button