Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت کا ایک اور بجلی بم تیار، صارفین ہوشیار

وفاقی حکومت نے بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر گھریلو صارفین کیلئے 37 پیسے سے لیکر 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

نیپرا کا منظور شدہ نیا ٹیرف ماہ اکتوبر میں نافذالعمل ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں کو 18 روپے 58 پیسے کی بجائے 18 روپے 95 پیسے فی یونٹ پر بلنگ ہوگی، جبکہ 200 ایک سے300 یونٹس تک 21 روپے 47 پیسے کی بجائے22 روپے 14 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلز جاری ہوں گے۔

ٹیرف کے مطابق 300 ایک سے لیکر 400 یونٹ پر 24 روپے 63 پیسے کی بجائے، 25 روپے 53 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے۔

جبکہ401 سے 500 یونٹس پر 26 روپے 9 پیسے کی بجائے 27 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر بلنگ کی جائیگی۔

500 ایک سے لیکر 600 یونٹس تک 27 روپے کی بجائے 29 روپے 16 پیسے فی یونٹ پر بلنگ ہوگی، جبکہ 600 ایک سے لیکر 700 یونٹ تک 27 روپے 65 پیسے کی بجائے 30 روپے 30 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے۔

جبکہ 700 یونٹس سے زائد پر 31 روپے 12 کی بجائے 35 روپے 22 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بلنگ ہو گی۔

دوسری جانب تھری فیز میٹرز پر آف پیک آورز میں 24 روپے 91 پیسے کی بجائے 28 روپے 7 پیسے فی یونٹ چارج ہوں گے، جبکہ پیک آورز کیلئے بجلی 33 روپے 23 کی بجائے 34 روپے 39 پیسے فی یونٹ کے حساب سے فروخت کی جائے گی۔

سنگل و تھری فیز میٹرز کے حامل گھریلو صارفین کو یہ ٹیرف اکتوبر سے لگایا جائیگا، بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، جی ایس ٹی سمیت دیگر ٹیکسز علیحدہ چارج ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں