Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی مزید مہنگی ہو گئی

مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور زوردار جھٹکا لگ گیا۔

نیپرا نے بجلی 1روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہے, اور قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، بجلی صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی جب کہ قیمت کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز نیپرا نے کے الیکٹرک کیلیے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں 9روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button