Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیپرا رولز نظر انداز،خودساختہ پالیسیاں رائج، ملتان میں نیٹ میٹرنگ کےسینکڑوں کیسزلٹک گئے

ایس ای میپکو آپریشن ملتان سرکل انجینئر امجد نواز بھٹی کے سینئر منیجمنٹ کورس پر جانے کے باعث منیجر ایم اینڈ ٹی مبشر رضوی کو تقریبا” 2 ماہ کیلئے میپکو آپریشن ملتان سرکل کے ایس ای کے عہدے کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں جنہوں نے عارضی چارج لیتے ہی نیپرا رولز کو پس پشت ڈال کر خودساختہ پالیسیاں رائج کردی ہیں اور نیٹ میٹرنگ کنکشن کے پراسیس میں ایم اینڈ ٹی کو بھی گھسا دیا ہے۔

اس سے قبل سب ڈویژن کی طرف سے چیکنگ/انسپکشن کے بعد ڈیمانڈ نوٹس جاری ہوتا اور ڈویژن سے این اوسی جاری کیاجاتا، اب سب ڈویژن سے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہونے کے بعد ایم اینڈ ٹی کو انسپکشن کیلئے لیٹر حاری کیاجائے گا، ایم اینڈٹی کی انسپکشن کے بعد ڈویژن سے این اوسی جاری کیاجائے گا، اس صورتحال میں درخواست گزار خوار ہوکر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ آپریشنل دفاتر کی طرح ایم اینڈ ٹی میں بھی سٹاف کی شارٹیج ہے، اس پران پرنیٹ میٹرنگ انسپکشن کا مزید ناقابل عمل بوجھ ڈال دیا گیاہے، قابل ذکر امر یہ ہے کہ ایم اینڈ ٹی کی نیٹ میٹرنگ انسپکشن کا غیر ضروری اور غیر منطقی پراسیس صرف ملتان سرکل میں شروع ہوا ہے جبکہ دیگر سرکلز میں ایسی کوئی فضول پالیسی رائج نہیں۔

نیٹ میٹرنگ کے درخواست گزاروں نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے نیپرا حکام اور سی ای او سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے جبکہ اس بارے میں موقف کیلئے رابطہ کرنے پر میپکو حکام نے بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے خاموشی اختیارکرلی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button