Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی امپروومنٹ کے لئے نئی شرائط لاگو کردی گئیں

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر پرسنز نے اگست 2024 میں ہونے والی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا تھا کہ تمام طلباء کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی امپروومنٹ کے لیے چار سالوں میں چار چانس دیے جائیں گے۔

اگر کوئی طالب علم اپنے چاروں چانس مکمل کرلیتا ہے یا چار چانس ختم ہونے سے قبل اس کی اگلی ڈگری مکمل ہو جاتی ہے تو وہ مزید امپروومنٹ نہیں کرسکے گا۔

یعنی میٹرک کی امپروومنٹ انٹرمیڈیٹ ہونے سے پہلے تک اور انٹرمیڈیٹ کی امپروومنٹ اے ڈی پی یا بی ایس پروگرام مکمل ہونے سے پہلے تک ہوسکتی ہے۔

اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ ملتان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button