Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نوء منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں تقریب

واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (واپڈا ٹاؤن ) کی مینجنگ کمیٹی کے نو منتخب صدر چوہدری ناصر محمود اور سیکرٹری لئیق احمد خان نے کہا ہے کہ اتنی بھاری اکثریت سے کامیابی یہ ووٹرز کی محبت کا نتیجہ ہے، اب ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم دن رات محنت کرکے ان کے اعتماد پر پورا اتریں اور واپڈا ٹاؤن کے تمام مسائل جلد سے جلد حل کرائیں ۔
ہم خدمت پر یقین رکھتے ہیں، واپڈا ٹاؤن کے تمام ترقیاتی کام بہت جلد شروع ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایگزیکٹو ممبر محمود حسن بھٹی کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمود حسن بھٹی نے کہا کہ واپڈا ٹاؤن فیز ۱۱۱ کے سلسلے میں بھرپور کوشش کی جائے گیش اور تمام واپڈا ٹاؤن کے مزدوروں کو ان کے حقوق لے کر دیں گے۔ تمام عہدے دار واپڈا ٹاؤن کے ووٹرز کے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔

انہوں نے تمام ووٹرز کا صدر سیکریٹری اور اپنی جانب سے بھرپور شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر والیان واپڈا ٹاؤن نے عہدیداروں کو مبارکباد دی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button