Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی اور ملتان کے نئے سربراہان کا تقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محبوب ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی کے سربراہ جب کہ سابق کرکٹر وسیم حیدر ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ مقرر کر دیے گئے۔

شاہد محبوب نے ایک ٹیسٹ اور 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے رکن وسیم حیدر نے 132 فرسٹ کلاس میچز کھیل رکھے ہیں وہ انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

عمران عباس کو جنرل منیجر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور مقرر کردیا گیا ہے وہ اس سے قبل ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان کے سربراہ تھے۔

اس کے علاوہ توفیق احمد کو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا ہے ، انہوں نے آئی بی اے سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button