Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری

اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس سلسلے میں انہیں ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

موجودہ حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی تیاریاں کرلی ہیں، اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا ، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔

بل پیش کیے جانے پر وفاقی وزیر قانون نے موقف اختیار کیا کہ بل الیکشن اصلاحات کمیٹی میں زیر غور لایا جائیگا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بل الیکشن اصلاحات کمیٹی کے سپرد کردیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا قومی اسملی نے منظور کرایا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بابر اعوان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کی ترمیم پیش کی تھی، جس کے بعد انتخابی نظام میں تبدیلی کے حوالے سے حکومت کا الیکشن ترمیمی بل 2021 منظور کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں