Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کچے کے علاقہ میں امن و امان کے لیے تین تھانوں پر مشتمل نیا ایس ڈی پی او آفس قائم

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے ایس ڈی پی او آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ کچے کے علاقہ میں امن و امان کے لیے تین تھانوں پر مشتمل نیا ایس ڈی پی او آفس قائم کر دیا گیا ۔
جمال دین پولیس چوکی کو تھانہ کا درجہ دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہی۔
ںتقریب میں سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد، اے ڈی آئی جی ساؤتھ پنجاب پولیس آفس عمران شوکت، ڈی پی او رحیمیار خان محمد علی ضیاء، ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف ،ایم۔پی اے رئیس نبیل احمد ، ایس پی انویسٹیگیشن رحیم یار خان کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد،اے ایس پی بھونگ سرکل سلیم شاہ،اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف اور دیگر افسران اور عمائدین شہر موجود تھے ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ بھونگ میں ایس ڈی پی او آفس کے قیام سے پولیس سروسز کی فراہمی میں بہتری کے ساتھ امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی اور اس سے کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے اور روکنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا پولیس کی کاوشوں سے کچے میں جرائم پیشہ افراد کے قدم اکھڑ چکے ہیں انہیں دوبارہ قدم جمانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔
انڈھڑ گینگ کے حوالہ سے انٹیلی جنس معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، انڈھڑ گینگ کو انجام تک پہنچانے کی نوید جلد دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی او آفس کے قیام کے لیے میرے ساتھ سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمدکی تگ و دو بھی شامل ہے۔
دفتر کے لیے سابق وفاقی وزیر رئیس منیر احمد نے اراضی عطیہ کی ہے جو محکمہ کے نام منتقل ہو چکی ہے ۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ایس ڈی پی او آفس تین تھانوں بھونگ،ماچھکہ اور احمد پور لمہ پر مشتمل ہے جبکہ جمال دین والی پولیس چوکی کو تھانہ کا درجہ دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کہ نئے دفتر کا قیام آسان کام نہیں تھا لیکن پنجاب حکومت نے عوام الناس کے بہترین مفاد میں اس دفتر کے قیام کی منظوری دی او وسائل مہیا کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button