Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں پیپر آوٹ ہونے سے روکنے کےلئے عملے کےلئے نئے ایس او پیز جاری

نئے ایس اوپیز کےمطابق امتحانی عملہ اور طلباء پیپر شروع ہونے سے پہلے موبائل فون سپرنٹینڈٹ کے پاس جمع کروائیں گے،طلباء پر بھی کمرہ جماعت میں موبائل فون لانے پر سخت پابندی عائد ہوگی۔
سپرنٹینڈنٹ امتحانی عملے سے وصول شدہ موبائل فونز سوئچ آف کرکے اپنے پاس رکھیں گے ،دوران چیکنگ موبائل فون آن ہونے پر ضبط کرلیا جائے گا۔
ضبط شدہ موبائل فونز کی مکمل جانچ پڑتال کیجائے گی ،موبائل کے ذریعے پیپر لیک کرنے والے عملے یا امیدوار کیخلاف قانونی کاروائی کیجائے گی۔
ضبط شدہ موبائل فونز طالبعلم اور امتحانی عملہ کو واپس نہیں ہوگا۔
اس حوالے سے تعلیمی بورڈز نے تمام امتحانی مراکز کے سپرنٹینڈنٹ کو ہدایت جاری کردیں۔