Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں پانی کے ضیاع کو روکنے کےلئے نئے ایس اوپیز جاری

زکریا یونیورسٹی نے پانی کے ضیاع کو روکنے کےلئے نئے ایس اوپیز جاری کردیے ہیں۔
جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ گرم موسمی حالات کی وجہ سے واٹر سپلائی میں کمی اور یونیورسٹی انجینئر مینٹیننس کی سفارشات پر، چیئرمین ہال کونسل/انچارج آربوری کٹلور ونگ/ریذیڈنٹس بی زیڈ یو کالونی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پانی کے غیر ضروری استعمال/ضیاع سے پرہیز کریں۔
گھاس والے پلاٹوں کو سیراب کرنے کے لیے پینے کے پانی کا استعمال سختی سے منع ہے، جہاں آبپاشی ضروری سمجھی جاتی ہے، ہاسٹل انتظامیہ کو اس مقصد کے لیے ریڈ پمپ لگانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
رہائشی کالونی کے مکینوں کو اجازت ہے کہ وہ اپنے خرچ پر بورنگ پمپ لگا سکتے ہیں اور اپنی چھتوں پر مناسب صلاحیت کے پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک رکھ سکتے ہیں تاکہ یونیورسٹی کے ٹینکی کے پانی پر انحصار کو کم کیا جا سکے۔