Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بجلی کے ترسیلی نظام کوبہتر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے گی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے بجلی کے تقسیمی نظام کو مزیدبہتربنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس ضمن میں میپکو کے مختلف شعبوں کے 6افسران اور ملازمین کو 11KVفیڈرز کے پیرامیٹرز چیکنگ، پی ٹی ڈبلیو / ریکوری /سسٹم کے مرمتی پروگرام کے طریقہ کاراور یارڈاسٹک کا جائزہ لینے کے لئے کے۔
الیکٹرک (کراچی) بھیجاجارہاہے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو رئیس عبدالاحد کے مطابق کے الیکٹرک بھجوائے جانے والے آپریشن، ریڈنگ اور ایڈمن سیکشن کے افسران /ملازمین 2تا4دسمبر 2021ء (تین روز)کے الیکٹرک میں مذکورہ طریقہ کار کا جائزہ لیں گے اور اس کی رپورٹ مرتب کرکے اتھارٹی کو پیش کریں گے۔
جس کے پیش نظر صارفین کو سہولیات دینے اور کام کرنے کے طریقہ کارمیں مزیدآسانیاں پیدا کی جاسکیں گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل بہاولنگر محمد یوسف کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان وجاہت بُچہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی/ایس اے) کمپیوٹر سنٹر رشیداحمد، ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان محمد علی طاہر، لائن سپریٹنڈنٹ Iسٹی سب ڈویژن لودہراں احسن تقویم اور میٹر سپروائزر ممتازآبادسب ڈویژن ملتان احمد حسن پر مشتمل ٹیم ملک کی سب سے بڑی بجلی کی تقسیم کار کمپنی میپکو میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لئے کے الیکٹرک میں فیلڈ میں کام کرنے والے لائن سٹاف کی تعداد، نئے کنکشنز کی تنصیب کے طریقہ کار، شعبہ کمرشل/آپریشن /فنانس/آڈٹ/میٹرنگ اینڈ ٹیسٹنگ (ایم اینڈ ٹی)کے شعبوں کی ورکنگ کا جائزہ لیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button