Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان میں میں اومی کرون کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا

Lپاکستان میں اومی کرون سب ویرینٹ بی اے ٹو بارہ ون کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری کورونا بوسٹر ڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

قومی ادارہ صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں اومی کرون کے نئے سب ویرینٹ کورونا کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون سب ویرینٹ بی اےٹوبارہ ون کاپہلاکیس سامنےآگیا ہے ، نئی قسم کے ویرینٹ سے مختلف ممالک میں کیسز بڑھ رہے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کا حل احتیاطی تدابیر اور ویکسی نیشن کراناہے، شہری کورونا بوسٹرڈوز ترجیحی بنیادوں پر لگوائیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 369 ہے جبکہ ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 956 ہوگئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں