Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پہلے دن بڑا حکم جاری

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا پہلا دن، مختلف ڈیپارٹمنٹ کا اچانک دورہ، ٹیچرز اور افسران کو شام چار بجے تک موجود رہنے کاحکم

تفصیل کے مطابق وائس چانسلر بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے چارج لینے کے بعد پہلا دن بہت مصروف گزارا، وائس چانسلر نے مختلف ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹس جن میں رجسٹرار آفس، خزانہ دار آفس، کنٹرولر آفس اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور سٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

وائس چانسلر نے صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈیپارٹمنٹس کو صفائی کے حوالے سے ہر بلڈنگ کے ذمہ دار لگانے کے حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کروایا۔

اس کے ساتھ ساتھ وائس چانسلر نے تمام فیکلٹی ممبران، آفیسرز اور سپورٹنگ سٹاف کو صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ڈیوٹی پر موجود رہنے اور پرفارمنس بہتر بنانے کے حوالے سے بھی حکمنامہ جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button