ویمن یونیوسٹی کی طالبات کے لئے خوشخبری
دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایچ ای سی کے فنڈز سے دو کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ایک ایمبولینس ، اوبی وین اور ہائی ایس خرید لی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے طالبات کی سہولت اور پروفیشنل ٹریننگ کےلئے بڑا قدم اٹھایا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے محدود فنڈز کے باوجود تین گاڑیاں خرید کی ہیں جو یونیورسٹی کے حوالے کردی گئیں ہیں۔
ان میں ایک اوبی وین ہے جو شعبہ ماس کیمو نیکشن کی طالبات کے لئےہوگی ، جس میں طالبات کو لائیو کوریج کےحوالے سےتربیت دی جائےگی، جبکہ جدید الیکٹرنک میڈیا کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے، جبکہ ایک ایمبولینس خرید کی گئی ہے جو جدید طبی تقاضوں کے مطابق ہے ، جس میں ڈریسنگ سے لیکر ہائی لیول کی ایمرجنسی میں طبی امداد دینے کےآلات نصب کئے گئے ہیں تاکہ طالبات کوکسی بھی ناگہانی صورتحال میں ریسکو کیاجاسکے اور ان کی زندگی کومحفوظ بنایاجاسکے۔
جبکہ فیکلٹی ممبران اور طالبات کے وفود کی نقل و حرکت کے لئے ایک ہائی ایس وین بھی خرید کی گئی ہے ، ویمن یونیورسٹی کی تمام گاڑیوں کو حکومت پنجاب سے فٹنس سرٹیفکیٹ مل گیا ہے ۔
اس موقع پر ٹویوٹا کمپنی کے سیلز مینیجر عطا منیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو گاڑیوں کی چابی دی۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ قریشی کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی اپنےمقررہ اہداف کو بدریج مکمل کررہی ہے، اوبی وین سے ہماری طالبات جدیدالیکٹرنک میڈیا سے آگاہی حاصل کرسکیں گی، یہ ویمن یونیورسٹی کے ٹیلی ویژن کے قیام کی طرف پہلا قدم ہے۔
اسی طرح ایمبولینس بھی طالبات کی زندگی کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثابت ہوگی ویمن یونیورسٹی سہولیات کی فراہمی کے روڑ میپ کو جلد سے جلد مکمل کرے گی، اعلیٰ تعلیمی فروغ کے ساتھ ساتھ سٹاف اور طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد بھٹہ، ڈاکٹر سعدیہ ارشاد، ڈاکٹر کنول رحیم ڈاکٹر مریم ذین ، عرفان محمود اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا۔