سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اپ گریڈیشن کے بعد پہلا میچ، سیریز چیمپئنز ٹرافی کے لئے مدد گار ثابت ہوگی، دونوں کپتان جیت کے لئے پُرعزم

اس وقت دنیا بھر کی نظریں پاکستان کے کرکٹ گراؤنڈز پر جمی ہوئی ہیں، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اپ گریڈیشن کے بعد یہ لاہور میں پہلا میچ ہے، اور محمد رضوان کی بطور کپتان چوتھی سیریز ہے، اس قبل وہ سیریز جیتنے کی ہیٹرک مکمل کرچکے ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ فخر زمان ، بابر اعظم، کامران غلام ، کپتان و وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ، سلمان علی آغا ، طیب ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی ، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور ابرار احمد طر مشتمل ہے ۔
نیوزی لینڈ نے شاہینوں سے مقابلے کے لیے ریچن روندرا ، ول یونگ، کیم ولیمسن، ڈرائل مچل، وکٹ کیپر ٹام لیتھم ، گلین فلیپس ، میخائیل بریسویل، کپتان مچل سینٹنر ، میٹ ہنری، بین سیئر اور ول او رورکے کو میدان میں اتارا ہے۔