ہملٹن ٹیسٹ میں بالرز کا راج؛ انگلینڈ کی ٹیم 143 پر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کو 340 رنز کی برتری
کھیل کے دوسرے روز بالرز کا پلڑا بھاری رہا، دوسرے دن 14 وکٹیں گری
ہملٹن کے سڈون پارک اسٹیڈیم میں جاری انگلینڈ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے دوسرے روز بالرز نے میدان سنبھالے رکھا اور بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی ۔
یہ بھی پڑھیں
ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے
آج جب دوسرے دن کے کھیل کا اغاز ہوا تو نیوزی لینڈ نے 9 کھلاڑی آؤٹ 315 رنز سے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو مچل سینٹنر ففٹی کے ساتھ کریز پر موجود تھے، 76 کے انفرادی سکور پر میتھیو پوٹس نے انکو بولڈ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پہلی اننگ کا 347 رنز پر خاتمہ کردیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں 28 ایکسٹرا رنز دیئے گئے ، اور میتھیو پوٹس 4، گسں اٹکنسن 3، برائڈن کارس 2 جبکہ بین سٹوکس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بارڈر گواسکر ٹرافی: تیسرا میچ بارش سے متاثر، 13.2 اوورز کا کھیل ہوسکا
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو انگلش بیٹرز پروٹیز بالرز کو کھیل نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے ریے اور اپنی تاریخ جے دوسرے کم ترین سکور پر 143 پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اس سے قبل 2022 میں 141 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ انگلینڈ کے پاس تھا۔
جوئے روٹ 32، اولی پوپ 24، بین سٹوکس 27 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے ۔
انگلینڈ کی پہلی وکٹ 32 اور دوسری وکٹ 33 کے مجموعی سکور پر گری جب زیک کرالی اور بین ڈیکٹ بالترتیب 21 اور 11 رنز بنا ہر میٹ ہنری کا شکار بنے۔
انگلینڈ کے آخری 8 بلے باز صرف 120 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 66 سکور بنا کر پویلین چلتے بنے جس میں سے آخری 5 نے صرف 9 رنز بنائے۔
ہیری بروک بنا کوئی رن بنائے جبکہ جیکب بیتھل 12، جوئے روٹ 32، اولی پوپ 24، بین سٹوکس 27، گس اٹکنسن 4، برائڈن کارس اور میتھو پوٹس نے 1-1 رن بنایا جبکہ شعیب بشیر 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب میٹ ہنری نے 4، ول او ررک اور مچل سینٹنر نے 3-3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
نیوزی لینڈ نے 204 رنز کی برتری کے سات اپنی دوسری اننگ شروع کی تو اسے پہلا نقصان ٹام لیتھم کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 19 کے انفرادی سکور پر گسں اٹکنسن کا شکار ہوگئے ، ول یونگ نے ففٹی سکور کی اور 60 کے سکور پر بین سٹوکس کی گیند پر بیتھل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ول او رورک بنا کوئی رن بنائے بین سٹوکس کا شکار بنے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 32 آورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے ، کین ولیمسن 50 اور ریچن روندرا 2سکور ناٹ آؤٹ کے سے کریز پر موجود ہیں ، اس طرح نیوزی لینڈ کو انگلینڈ طر 340 رنز کی برتری حاصل ہے ۔