Paid ad
Breaking NewsSportsUncategorisedتازہ ترین

ولنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ بیٹرز انگلش بالرز پر حاوی، 658 رنز کا ٹارگٹ، انگلینڈ کو مشکلات کا سامنا، 18 رنز پر 2 وکٹیں گنوا دی

کین ولیمسن کے 156 جبکہ ڈریال مچل 60 رنز کے ساتھ نمایاں، جیت کےلئے نیوزی لینڈ کو 8وکٹیں اور انگلینڈ کو مزید 640 رنز درکار

انگلینڈ نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پروٹیز بیٹرز انگلش بالرز پر حاوی رہے اور گراؤنڈ کے چاروں طرف خوبصورت شارٹس کھیل کر شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
گابا ٹیسٹ کا دوسرا روز، کینگروز کے پہلی اننگ میں 7 وکٹوں پر 407 رنز

تیسرے روز کین نے 50 اور ریچن روندرا نے 2 رنز ناٹ آؤٹ سے اننگ کا آغاز کیا۔ ریچن روندرا 44 رنز بناکر میتھیو پوٹس کی گیند پر برائڈن کارس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ڈریال مچل اور کین ولیمسن نے ملکر تیزی سے سکور کو آگے بڑھایا ، کین ولیمسن نے 156 رنز کی اننگ کھیلی، جس میں 20 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا، شعیب بشیر کی گیند پر شارٹ کھیلتے ہوئے متبادل کھلاڑی ریحان احمد کو کیچ تھما بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہملٹن ٹیسٹ میں بالرز کا راج؛ انگلینڈ کی ٹیم 143 پر پویلین لوٹ گئی، نیوزی لینڈ کو 340 رنز کی برتری

ڈریال مچل نے ففٹی مکمل کرتے ہوئے 60 رن سکور کئے، جیکب بیتھل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، یہ بیتھل کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ تھی، جبکہ گلین فلیپس 3 رن کے مہمان ثابت ہوئے، انکی وکٹ شعیب بشیر کے حصے میں آئی ۔

مچل سینٹنر 49، ٹم ساؤتھی 2، میٹ ہنری بنا کوئی رن بنائے اوٹ ہوئے جبکہ ٹام بلنڈل 49 رنز کے ساتھ کریز پر ناٹ آؤٹ موجود رہے۔
نیوزی لینڈ کے آخری 3 بیٹرز صرف 10 رنز کا اضافہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر دوسری اننگ میں 453 رنز بنائے اور 657 رنز کی برتری حاصل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں جیکب بیتھل نے 3، بین سٹوکس ، شعیب بشیر نے 2-2 جبکہ میتھیو پوٹس، گس اٹکنسن اور جوئے روٹ نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو اسے پہلا نقصان بین ڈیکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ 8 کے مجموعی سکور پر ٹم ساؤدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ 18 کے مجموعی سکور پر زیک کرالی بھی میٹ ہنری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ۔ دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 4 اور 5 رنز بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
بارڈر گواسکر ٹرافی: تیسرا میچ بارش سے متاثر، 13.2 اوورز کا کھیل ہوسکا

تیسرے دن کھیل اختتام پر انگلینڈ نے 2 وکٹ کے نقصان پر 19 سکور بنالئے ، کریز پر جیکب بیتھل 9 اور جوئے روٹ بنا کوئی رن کے ساتھ موجود ہیں، اور انگلینڈ کو جیت کے لئے مزید 640 رنز درکار ہیں اور 2 دن کا کھیل باقی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button