Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رضوان الیون کا سہ ملکی سیریز جیتنے کے لیے نیوزی لینڈ کو 243 کا ٹارگٹ

رضوان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 49.3 اوورز میں پوری ٹیم 242 رنز بنا کر اؤٹ ہو گئی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اغاز کیا تو اس کا اغاز اچھا نہ تھا اوپنر فخر زمان صرف 10 کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم اور سعود شکیل نے پاکستانی بیٹنگ مین کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور اٹھ کے انفرادی سکور پر سعود شکیل بریس ویل کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہو گئے۔

بابا اعظم بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام نظر ائے اور 29 سکور بناکر نتھن سمتھ کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ اؤٹ ہو گئے۔

تاہم انہوں نے ون ڈے کیریئر کے تیز ترین چھ ہزار رنز مکمل کیے۔

محمد رضوان اور سلمان علی اغا نے مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 88 رنز بنائے۔

محمد رضوان چار رنز کی کمی کے باعث سینچری نے مکمل کر سکے اور کے کی گیند پر بولڈ اؤٹ ہو گئے۔ سلمان علی اغا بھی زیادہ نہ ٹھہر سکے اور 45 کے انفرادی سکور پر کیچ اؤٹ ہو گئے، بریس ویل کی گیند پر ڈیفی نے ان کا کیچ تھاما۔

خوش دل شاہ نے 7، فہیم اشرف نے 22 جبکہ شاہین شاہ افریدی نے 1 رنز بنایا اور پویلین چلتے بنے۔

نسیم شاہ نے 19 رن سے بنائے انکی وکٹ اورر کے حصے میں آئی جبکہ ابرار احمد ایک سکور پر ناٹ اؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول او رورکے نے 4، میخائل بریسویل مچل سینٹر نے 2-2، جبکہ نیتھن سمتھ اور ڈیفی 1-1 وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ بالرز کی جانب سے 16 سکور فاضل رنز کی مد میں دیے گئے۔

نیوزی لینڈ اننگ بریک کے بعد اپنی باری کا اغاز کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button