ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے
کپتان ٹام لیتھن 63، کین ولیمسن 44، ول یونگ 42 بناکر نمایاں جبکہ مچل سینٹنر 50 پر ناٹ آؤٹ

انگلینڈ کی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس وقت 3 ٹیسٹ میچ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جا رہا یے۔
ہیملٹن کے سڈون پارک اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کھیل کے اختتام پر نیازی لینڈ کو 9 کھلاڑی آؤٹ 315 رنز پر محدود کردیا۔
نیوزی لینڈ نے اپنے پہلی اننگ کا کیا تو بیٹرز نے شاندار 105 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کرتے ہوئے انگلینڈ بالرز کی ایک نہ چلنے دی، تاہم انگلش بالرز نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے اوپننگ سٹینڈ کو توڑا اور ول یونگ کی وکٹ حاصل کی جو اس وقت 42 رنز پر بیٹنگ کر رھے تھے ، اٹکنسن کی گیند پر ہیری بروک نے انکا کیچ پکڑا ۔
142 کے مجموعی سکور پر ٹام غبھہ 63 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ، میتھو پوٹس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے اولی پوپ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ۔
بعد میں والے بیٹرز بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا ۔ کین ولیمسن 44، ڈریال مچل 14، ٹام بلنڈل 21، گلین فلپس 5، میٹ ہنری 8، ٹم سے ساوتھی 23 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
یوں نیوزی لینڈ نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 82 اوورز میں میں 315 کا مجموعہ تشکیل دیا، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کےلئے آنے والے مچل سینٹنر 50 جبکہ ول او رورک بنا کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔
انگلینڈ کی جانب سے میتھوز پوٹس، گس اٹکنسن نے 3-3، برائڈن کارس نے 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔